اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سابق ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم پندرہ سال بعد کراچی پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سابق ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن ویسٹ انڈیز خواتین ٹیم پندرہ سال بعد کراچی پہنچ گئی، ویسٹ انڈیز ٹیم کی کپتان کا کہنا ہے پاکستان کے دورے کیلئے پر جوش ہیں، خوشی ہے کہ ہم پاکستان میں کرکٹ واپس لانے میں کردار ادا کر رہے ہیں، ہمارےپاکستان آنےسےدوسری ٹیموں کا حوصلہ بڑھےگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے دبئی سےکراچی پہنچ گئی، ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت میریسا ایگیولیرا کررہی ہیں۔

اس موقع پر ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، مہمان ٹیم کو سیکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا جائےگا، دونوں ٹیموں کی کپتان ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گی۔

ویسٹ انڈین ٹیم کی کپتان میریسا نے دبئی ایئرپورٹ پربات چیت کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئےکھلاڑی پرجوش ہیں، امید ہ ےپاکستان ٹیم سےاچھی سیریز ثابت ہوگی۔

مریسا کا کہنا تھا کہ ہمیں 2020 کے ٹی20 ورلڈکپ کی تیاری کرنی ہے ، پاکستان کو آسان حریف نہیں سمجھتے۔

دوسری جانب سابق ٹی ٹوئنٹی چیمپیئنز ویسٹ انڈیز کا سامنا کرنے کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم نے بھی تیاریاں مکمل کرلی ہے، کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ پاور ہٹنگ پر کافی محنت کی گئی ہے ۔

تیز ترین فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں اکتیس جنوری سے لیکر تین فرروی تک کراچی میں مدمقابل ہوں گی، ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ31جنوری، دوسرا یکم اور تیسرا میچ 3 فروری کو ہوگا جبکہ ون ڈے سیریز کے میچز7سے11فروری تک دبئی میں شیڈول ہیں۔

خیال رہے پندرہ سال پہلے 2004 میں ویسٹ انڈیز نے شہر قائد میں ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی تھی، جس کے دوران ٹیسٹ سیریز کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگئی تھی 7 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز ویسٹ انڈیز نے 5-2 سے اپنے نام کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں