اشتہار

پاکستان کا نصربیلسٹک میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاکستان نے نصربیلسٹک میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ،تجربے کے دوسرے مرحلے میں دوران پرواز اور ہدف تک پہنچنے میں صلاحیتوں کا جائزہ لیاگیا، 24 جنوری کو بھی بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی جانب سے نصر بیلسٹک میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کیاگیا ، تجربے کے دوسرے مرحلے میں دوران پرواز اور ہدف تک پہنچنے میں صلاحیتوں کا جائزہ لیاگیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات نےتجربےکامشاہدہ کیا، تجربے کے موقع پر اعلیٰ عسکری حکام، سائنسدان اور انجینئرز بھی موجودتھے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نصربیلسٹک میزائل کا 24 جنوری اور آج ایک بار پھرتجربہ کیاگیا، نصربیلسٹک میزائل بغیر نشاندہی کامیابی سے ہدف تک پہنچنےکی صلاحیت رکھتاہے اور زمین سے زمین تک مختصر فاصلےتک مارکر سکتاہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات کا کہنا ہے کہ تجربےسےدفاعی صلاحیتوں سےمتعلق ایک اورسنگ میل عبورکرلیا، ویپن سسٹم کےکامیاب تجربے پر ماہرین مبارکباد کے مستحق ہیں۔

مزید پڑھیں : پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے نصر میزائل کا کامیاب تجربہ

یاد رہے گذشتہ ہفتے بھی پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کیاتھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بیلسٹک میزائل نصر سے آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہوگا، نصر میزائل انتہائی کامیابی سے ’’شوت اینڈاسکوٹ‘‘ ویپن سسٹم کا حامل ہے۔

ترجمان کے مطابق ویپن سسٹم بھرپور دفاعی صلاحیت کاحامل ہے، نصر میزائل بیلسٹک میزائل، ایئرڈیفنس سسٹمز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تجربے سے آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں