اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

دسمبر میں مالیاتی خسارے میں 50 کروڑ ڈالر کمی آئی: اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ دسمبر میں مالیاتی خسارے میں 50 کروڑ ڈالر کمی آئی، امریکی بانڈ مارکیٹ میں پاکستانی بانڈ ایشیائی ملکوں میں ٹاپ پر رہا۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پانچ ماہ کی سب سے اچھی خبر یہ ہے کہ دنیا بھر سے با صلاحیت پاکستانی ملک کے لیے کچھ کرنے کے خواہش مند ہیں۔

[bs-quote quote=”بڑی کمپنیاں آج پاکستان واپس آ کر کام کرنا چاہتی ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”اسد عمر” author_job=”وزیرِ خزانہ”][/bs-quote]

- Advertisement -

وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ دسمبر میں مالیاتی خسارے میں پچاس کروڑ ڈالر کی کمی آئی، جنوری میں نمبر اس سے بھی بہتر نظر آ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کا کلیدی کردار ہے، اوورسیز پاکستان کا بہت بڑا اثاثہ ہیں، بڑی کمپنیاں آج پاکستان واپس آ کر کام کرنا چاہتی ہیں۔

وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کہا ’منافع آپ کا اور مستقبل پاکستان کا، یہی چیز مجھے پُر امید کر دیتی ہے، پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ سے اوورسیز پاکستانیوں اور ملک دونوں کو فائدہ ہوگا۔‘

انھوں نے کہا ’حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے تمام بینکوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، ان شاء اللہ پاکستان کی بینکنگ انڈسٹری اور زیادہ منافع کمائے گی۔‘

یہ بھی پڑھیں:  اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی اسکیم ’منافع آپ کا مستقبل پاکستان کا‘ کا افتتاح

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ادائیگیوں کے توازن میں خاصی بہتری آئی ہے، قوموں کی زندگی میں مشکل وقت بھی آتا ہے، ہم اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں