کراچی : صدر پاکستان تحریک انصاف کراچی خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ پرانا ہوچکا ہے ، پیپلز پارٹی 11سال سے لالی پاپ دے کر کام چلا رہی ہے، بلاول کی تقریر معصوم بچے کی گیدڑ بھبکیوں سے زیادہ کچھ نہیں۔
تفیصلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیرزمان نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا بلاول کی تقریر معصوم بچےکی گیدڑ بھبکیوں سے زیادہ کچھ نہیں، پیپلز پارٹی کا روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ پرانا ہوچکا ہے۔
[bs-quote quote=”عوام کو برباد کرنے والوں کو ترمیم کی آڑ میں چھپنے نہیں دیں گے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”پی ٹی آئی رہنما "][/bs-quote]
خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ جس بات پرعمل نہیں کیا،وہ یادکیوں کرتےہیں، جتنےاسپتال دئیے گئےان کاحشردیکھیں تومزیدکی تمنانہ کریں، پیپلز پارٹی 11سال سےلالی پاپ دےکرکام چلا رہی ہے، یہ سلسلہ زیادہ دیرنہیں چلے گا۔
اٹھارہویں ترمیم کے حوالے سے رہنماپی ٹی آئی نے کہا اٹھارہویں ترمیم کے حق میں ہیں ، عوام کو برباد کرنے والوں کو ترمیم کی آڑ میں چھپنے نہیں دیں گے، ہمارا مقصد صوبوں کو ان کا حق دینا ہے، عوامی مفادکےلیےجوترامیم ضروری ہوئیں کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پورے ملک کےوزیر اعظم ہیں، بلاول کا اقرار اچھا لگا، وزیر اعظم گھوٹکی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں کا جلد دورہ کریں گے۔
مزید پڑھیں : پارلیمانی حق پارلیمان میں اور آئینی حق پارلیمان سے باہر استعمال کریں گے: بلاول بھٹو
یاد رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کندھ کوٹ میں جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنا آئینی حق استعمال کرے گی، پارلیمانی حق پارلیمان میں اور آئینی حق پارلیمان سے باہر استعمال کریں گے، اٹھارویں ترمیم کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے اقدامات سے سندھ میں تبدیلی آئی ہے، 90 ارب روپے وفاق نے سندھ حکومت کو دینے ہیں، سندھ حکومت کے پیسے جان بوجھ کر روکے جا رہے ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، ’ہم نے بڑے وقت دیکھے ہیں ایسی سازشوں سے کچھ نہیں ہوگا۔