بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کیبن کریوکا ڈیوٹی شیڈول قواعد کے مطابق ہے، ترجمان پی آئی اے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ کیبن کریو کا ڈیوٹی شیڈول قواعد کے مطابق ہے، ان کی ڈیوٹی شیڈول میں16 گھنٹے کی حد مقرر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے کیبن کریو کے ڈیوٹی اوقات سے متعلق اپنے وضاحتی بیان میں ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا کیبن کریو شیڈول مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہے بلکہ سول ایوی ایشن کے ائیر نیوی گیشن آرڈر کی اوقات کار کی شرائط سے بھی کم ہے۔

اے این او میں کیبن کریو کے اوقات کار میں سولہ گھنٹوں تک ڈیوٹی کی حد مقرر ہے۔ لہٰذا پی آئی اے کی جانب سے کسی قسم کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہو رہی۔ پی آئی اے انتظامیہ نے کیبن کریو کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری نہیں کیا ہے۔

ڈیوٹی روسٹرز کے متعلق پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے،ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے قواعد ضوابط میں کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں ہورہی۔

شیڈول کا مقصد حفاظتی معیار اور طبی تقاضوں کے مطابق آرام یقینی بنانا ہوتاہے، مشکل مالی حالات میں غیرضروری اخراجات کا تدارک نا گزیر ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ صرف جدہ سیکٹر پر فائیو اسٹار ہوٹل کی بکنگ اور الاؤنس میں50کروڑ کے اخراجات ہیں، جن میں فائیو اسٹار یوٹل کے یومیہ60سے70کمروں کی بکنگ اور دیگر الاؤنس وغیرہ شامل ہیں، ہر قسم کی تجاویز اور شکایات پر قواعد کے مطابق غورکیا جاتا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں