جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

اسکولوں میں موبائل کے استعمال پرپابندی ہونی چاہیے: برطانوی وزیر

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی وزیر برائے اسکولز کاکہنا ہے کہ اسکولوں میں بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد ہونی چاہیے، یا درہے کہ فی الحال موبائل کے استعمال پرپابندی ہیڈ ٹیچر کی مرضی پر منحصر ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ بات برطانوی وزیر برائے اسکول اسٹینڈرڈ، نک گب نے برطانوی خبر رساں ادارے سے حکومت کی اسکولوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی گائیڈ لائنز کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان میں انٹرنیٹ سیفٹی ، سوشل میڈیا اور آن لائن گیمنگ سے متعلق بات کی جائے گی۔ یہ بھی امید کی جارہی ہے کہ گائیڈ لائنسز میں بچوں کو انٹرنیٹ پر کم وقت صرف کرنے کے بارے میں بھی سکھایا جائے گا۔

- Advertisement -

اسکولز اس بات کی اہلیت رکھتے ہیں کہ وہ اپنے احاطے میں فون کے استعمال پر پابندی عائد کرسکیں۔ تاہم حکومت کی پالیسی کے مطابق یہ ہیڈ ٹیچرکی ذمہ داری ہے کہ طے کرے کب استعمال درست ہے اور کب نامناسب ہے۔ دوسری جانب ہیڈ ٹیچرز کی ایسو سی ایشن نے اس پر تحفظات کا اظہارکیا ہے۔

نک گب کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے اسکول پہلے ہی کلاس روم میں موبائل کے استعمال پر پابندی عائد کرچکے ہیں، اور یہ پابندی ہیڈ ٹیچرز کی جانب سے عاید کی گئی ہے۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ اسکولز کوازخود اپنے قواعد و ضوابط میں اسکول کے احاطے میں یا کم از کم کلاس روم میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عاید کرنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں