جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوہاٹ میں زلزلے کے جھٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دار الحکومت، راولپنڈی، پشاور، کوہاٹ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختون خوا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ خوف و ہراس کی حالت میں گھروں سے باہر نکل آئے۔

[bs-quote quote=”زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش افغانستان میں، زلزلے کی شدت 5.8 تھی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”زلزلہ پیما مرکز”][/bs-quote]

- Advertisement -

ایبٹ آباد، سرگودھا، بونیر، دیر بالا، اٹک اور حسن ابدال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

فیصل آباد، شیخو پورہ، میاں والی، کوٹ مومن، بنوں، مردان، صوابی، ہنگو، جلال پور بھٹیاں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش افغانستان میں تھا، زلزلے کی گہرائی 80 کلو میٹر، جب کہ شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  زلزلے کا پیغام سمجھی جانے والی مچھلی ساحل پر آگئی، شہری خوفزدہ

خیال رہے کہ 24 جنوری کو صوبہ بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، مرکز سبی سے 75 کلومیٹر شمال مشرق تھا۔

3 جنوری کو خیبر پختون خوا کے علاقے شانگلہ اور اس کے گرد و نواح میں‌ بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں