لاہور: ترجمان حکومت پنجاب نے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں قتل ہونے والے بے گناہ شہری خلیل کے گھر جا کر ان کے بھائی کو سانحہ ساہیوال کی ایف آئی آر کی نقل فراہم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب کے ترجمان شہباز گل مقتول خلیل کے گھر گئے، جہاں انھوں نے خلیل کے بھائی کو واقعے کی ایف آئی آر کی نقل دی۔
[bs-quote quote=”مقتول خلیل کے اہلِ خانہ کو ہر صورت میں انصاف دلوائیں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ترجمان پنجاب حکومت”][/bs-quote]
ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے خلیل اور دیگر مقتولین کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
شہباز گل نے کہا کہ وہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر مقتول خلیل کے گھر آئے ہیں، حکومت مقتول خلیل کے اہلِ خانہ کو ہر صورت میں انصاف دلوائی گی۔
واضح رہے کہ خلیل کے بھائی جلیل نے مطالبہ کیا تھا کہ جے آئی ٹی کی بہ جائے تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، اور سی ٹی ڈی کی ایف آئی آر خارج کی جائے، سی ٹی ڈی کی ایف آئی آر خارج کرنے کے لیے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جےآئی ٹی کونہیں مانتا، شناخت پریڈ میں نہیں آؤں گا، مقتول خلیل کے بھائی کادوٹوک جواب
تین دن قبل سانحہ ساہیوال کے مدعی جلیل نے جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دو ٹوک کہا تھا کہ جے آئی ٹی کو نہیں مانتا، شناخت پریڈ میں نہیں آؤں گا، بلا جواز عینی شاہدین کو تنگ کیا جا رہا ہے۔