جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

گھریلو صارفین کے گیس بلوں میں اضافہ، عمران خان کا نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کے گیس بلوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور افتخار درانی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب کی میڈیا کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء سمیت اعجاز چوہدری، ذوالفقار بخاری اور نعیم الحق شریک ہوئے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی عثمان بزدار اور گورنر پنجاب سے ون آن ون ملاقات

عمران خان نے گھریلو صارفین کی شکایات پر تبصرہ کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا اور وفاقی وزیر پیٹرولیم کو انکوائری کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام پرگیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے۔

قبل ازیں وزیر اعظم اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ہوئی جس میں صوبے کو صاف پانی کی فراہمی کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔ عمران خان نے پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جب کہ واٹر اتھارٹی کے قیام کے لئے جلد قانون سازی کی جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا صارفین انٹرنیٹ پر شکایات کررہے تھے کہ اُن کے گیس کے بل زیادہ آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں