اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ بین الاقوامی میڈیا پاکستان کا مثبت رخ دکھانے لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہریار آفریدی نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا پاکستان کے مثبت اقدامات کو توجہ دینے لگا ہے۔
[bs-quote quote=”ہم ایک ترقی پذیر قوم ہیں، یہ قوم اب تبدیل ہو رہی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شہریار آفریدی” author_job=”وزیرِ مملکت”][/bs-quote]
وزیرِ مملکت نے کہا کہ سماجی اور معاشی دونوں شعبہ جات میں بین الاقوامی میڈیا پاکستان کے مثبت اقدامات کا نوٹس لے رہا ہے۔
شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم ایک ترقی پذیر قوم ہیں، یہ قوم اب تبدیل ہو رہی ہے اور تبدیلی کی یہ لہر بہت واضح ہے، جسے لوگ دیکھ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک خلیجی اخبار نے 10 بلین ٹری سونامی پروجیکٹ میں حکومت کی جانب سے ڈرون جیسی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی خبر چھاپی تھی۔
Great to see international media @gulf_news taking note of #Pakistan’s positive steps in both social & economic areas. We are a progressive nation that is changing and making visible waves!
— Shehryar Afridi (@ShehryarAfridi1) February 3, 2019
وزیرِ مملکت شہریار آفریدی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے 29 جنوری کو یہ خبر دی تھی کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے پر تعیش کلبوں میں گھریلو ملازمین کے داخلے پر پابندی ختم کر دی ہے۔
اس خبر کو بھی خلیجی اخبار کی ویب سائٹ نے نمایاں جگہ دی، اخبار نے شہریار آفریدی کے ٹویٹ کا لنک بھی شامل کیا۔
Symbols of Elitism & colonial mindset will be removed. PMIK has ordered to remove the ban on entry of maids/servants in elite clubs i.e.starting from Isb club. Rather we should hv been thankful to them for carrying our weights. Abolish boundaries made in name of wealth, color etc pic.twitter.com/IgalVbyRvg
— Shehryar Afridi (@ShehryarAfridi1) January 30, 2019
شہریار آفریدی نے کہا کہ اشرافیہ کی علامتیں اور نو آبادیاتی ذہنیت ختم کی جائے گی، شروعات اسلام آباد کلب سے کی جا رہی ہے، ہمیں ان ملازمین کا شکر گزار ہونا چاہیے جو ہمارا بوجھ اٹھائے پھرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دولت اور رنگ کے نام پر جو دیواریں اٹھائی جاتی ہیں، انھیں منہدم کریں گے۔