اشتہار

یمنی عوام کی فریاد خدا تک پہنچ رہی ہے، پوپ فرانسس

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : متحدہ عرب امارات پہنچنے سے قبل پوپ فرانسس نے یمن جنگ پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یمنی عوام کی آہیں خدا تک سن رہا ہے‘۔

تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا پاپائے اعظم ان دنوں متحدہ عرب امارات کے تاریخی دورے پر گزشتہ روز دارالحکومت ابوظبی پہنچے ہیں جہاں ان کا استقبال شیخ محمدبن زاید النہیان اور الازہر یونیورسٹی کے امام نے کیا تھا۔

پوپ فرانسس نے دوران پرواز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا پر پختہ ایمان ہمیں اختلافات کے باوجود منتشر ہونے سے بچاتا ہے اور کشیدگی سے دور رکھتا ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پاپائے اعظم دورہ امارات کے دوران نجی سطح پر یمن جنگ کے معاملے پر گفتگو کریں گے یا نہیں یہ واضح نہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی زیر قیادت متحدہ عرب امارات بھی یمن جنگ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

پاپائے اعظم نےمتحدہ عرب امارات کے حکام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایسی سرزمین ہے جہاں مختلف مذاہب اور تہذیبوں کے افراد آپس میں ملتے ہیں، یہ بھائی چارے اور مختلف لوگوں کے ایک رہنے کی بہترین مثال ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی 80 فیصد آبادی مسلم ہے جبکہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے 9 فیصد (تقریباً 10 لاکھ) ہیں، مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسیحی تارکین وطن یو اے ای میں بطور ورکر کام کررہے ہیں جن میں اکثریت کا تعلق انڈیا اور فلپائن سے ہے۔

مزید پڑھیں : پوپ فرانسس تاریخی دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ محمد بن زاید کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس کا دورہ متحدہ عرب امارات ہمارے کے لیے باعث خوشی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دورہ اس لیے بھی اہم ہے کہ اس سے دیگر مذاہب کے درمیان ہم آہنگی بڑھے گی، نفرتوں کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا اور امن کا پیغام جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں