جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، مسلمان کھلاڑی چھا گئے

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں تینوں فارمیٹ میں مسلمان کھلاڑی چھا گئے جبکہ قومی ٹیم پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم نے اپنی کاردکردگی کی بنیاد پر پانچویں پوزیشن برقرار رکھی جبکہ فخر زمان گیارہویں سے دو درجے ترقی کے بعد نویں اور امام الحق 9 درجے ترقی کے بعد سولہویں نمبر پر آگئے۔ گزشتہ دونوں کھلاڑی بالترتیب گیارہویں اور پچیسویں نمبر پر تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کا کوئی بھی باؤلر ٹاپ تین میں جگہ نہ بنا سکا جبکہ حسن علی 2 درجے تنزلی کے بعد رینکنگ میں چودہویں نمبر پر پہنچ گئے اسی طرح آل راؤنڈز کی فہرست میں محمد حفیظ نے چوتھی پوزیشن پر مستحکم رہے۔

- Advertisement -

آئی سی سی کی مجموعی رینکنگ کے مطابق باؤلنگ مین بھارت کے باؤلر جسپریٹ بومرا پہلے، افغانستان کے راشد خان دوسرے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی رینکنگ میں 7 درجے بہتری ہوئی جس کے بعد وہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی رینکنگ میں 38 درجے بہتری آئی ہے، انہوں نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف 6 وکٹیں حاصل کیں اور رینکنگ میں 74 ویں نمبر پر آ گئے۔

مسلمان کھلاڑی

اسی طرح بلے بازوں میں ویرات کوہلی پہلی پوزیشن پر براجمان رہے جبکہ دوسرے نمبر پر روہت شرما، راس ٹیلر تیسرے اور انگلینڈ کے جوئے روٹ چوتھے نمبر پر رہے۔ مجموعی طور پر پاکستان کے امام الحق، ایم ایس دھونی، بیورن ہینڈرکس کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

امام الحق کیرئیر 9 درجے بہتری کے بعد ون ڈے رینکنگ میں 16 ویں نمبر پر آگئے، انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 271 رنز اسکور کیے۔

آل راؤنڈر کیٹگری میں افغانستان کے راشد خان نے پہلی پوزیشن جبکہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن نے دوسری، افغانستان کے محمد نبی نے تیسری، پاکستان کے محمد حفیظ نے چوتھی جبکہ معین علی نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

ٹیموں کے اعتبار سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی فہرست میں انگلینڈ پہلے، بھارت دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے جبکہ پاکستان کی ٹیمیں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں