ساہیوال: پنجاب کے شہر ساہیوال میں جھگڑے کے ایک واقعے نے عجیب طرح سے دو افراد کی جان لے لی، نوجوان کے جھگڑے میں باپ اور دادی جان سے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں بیٹے کے جھگڑے نے باپ اور دادی کی جان لے لی، بیٹے کا بازار میں ایک دکان دار سے جھگڑا ہو گیا تھا، جس کے برے اثرات بات اور دادی پر پڑ گئے۔
[bs-quote quote=”جھگڑے میں شامل نوجوان اسد کا والد جھگڑا دیکھ کر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
3 نوجوان شور شرابا کر رہے تھے، جس پر قریبی دکان دار نے انھیں شور سے منع کیا تو تینوں اس دکان دار سے جھگڑ پڑے۔
نوجوانوں نے غصے میں آ کر دکان پر فائرنگ شروع کر دی، جس سے دکان کے شیشے ٹوٹ گئے، تاہم دکان دار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
دوسری طرف جھگڑے میں شامل نوجوان اسد کا والد جھگڑا دیکھ کر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، جن کی موت کی خبر سن کر نوجوان کی دادی بھی صدمے سے چل بسیں۔
پولیس نے واقعے پر دکان دار سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب
یاد رہے کہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں بے گناہ افراد کی موت کا واقعہ تا حال خبروں کی زینت ہے، جس کے ذمہ داروں کا تعین ابھی تک نہیں ہو سکا ہے۔
گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ساہیوال میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کی، عدالت نے آپریشن کا حکم دینے والے افسر کا ریکارڈ بھی طلب کیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر ریکارڈ تبدیل کیا گیا تو سب نتائج بھگتیں گے۔