تازہ ترین

عمران خان نے نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم کردی: فوادچوہدری

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پندرہ مرغیاں چرانےوالاغریب جیل میں ہےاورپندرہ سو ارب چرانےوالا چیئرمین پی اے سی بن گیا، عمران خان نے نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم کردی، ان کے پاس اب کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 1985 کے بعد جو نظام رہا، اس سے مڈل کلاس متاثر ہوئی، پی ٹی آئی نے نوجوانوں، مڈل کلاس کے مسائل اجاگر کیے، مڈل کلاس اس وقت تکلیف میں ہے،ریلیف دینے کی پوزیشن میں نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں بھٹواورعمران خان کی تحریک نےاہم کردار ادا کیا، ہماری تحریک بدعنوانی کےخاتمے،میرٹ کےفروغ پرمبنی تھی،  عمران خان نے پاکستان کے لوگوں کوشعور دیا ، ہماری کل آمدنی5.5 ٹریلین ہے، گزشتہ حکومت نے قرضے لئے ، ملکی اثاثےگروی رکھوا دیے۔

تحریک انصاف کے126 دن کےدھرنے نےنئےپاکستان کا پیغام دیا

وزیراطلاعات نے کہا تحریک انصاف کے126 دن کےدھرنے نے نئے پاکستان کا پیغام دیا، پاکستان سے دو پارٹی سسٹم کا کلچر ختم کیا گیا ، پاکستانی عوام دو سیاسی جماعتوں میں پھنسے ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ10 سال میں ملکی معاشی صورتحال تباہ کر کے رکھ دی، عمران خان نے نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم کی، ان کے پاس اب کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ہے۔

جیسے ڈاکو لوٹ کر عیاشی کرتا ہے، حکمرانوں نےملک کیساتھ ویساکیا

فواد چوہدری نے کہا پاکستان کی 5 ہزار547 ارب کی انکم کاتیسرا حصہ سود میں جارہا تھا، آج نواز شریف اور آصف زرداری قصہ پارینہ بن چکے ہیں، جیسے ڈاکو لوٹ کر عیاشی کرتا ہے، حکمرانوں نےملک کیساتھ ویساکیا۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ 27 کلومیٹر کی سڑک پر3 ارب خرچ کردیےگئے، سندھ کی ڈیولپمنٹ پر2ہزارارب روپےخرچ کردیےگئے، جن میں سے سات سو ارب روپے زرداری کے جعلی اکاؤنٹس میں چلے گئے، صاف پانی کےپیسےاٹھاکراورنج ٹرین میں ڈال دئیےگئے۔

مسلم لیگ ن کی حکومت کےقرضوں نےملک کی بنیادیں ہلاکر رکھ دیں

انھوں نے مزید کہا ہم نےسب سےپہلےاحتساب شروع کیا، دھرناپاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن موڑ تھا ، مسلم لیگ ن کی حکومت کےقرضوں نےملک کی بنیادیں ہلاکر رکھ دیں، 15 مرغیاں چرانے والاجیل میں،1500ارب چرانےوالاچیئرمین بن گیا اور شہبازشریف15گاڑیوں کا پروٹوکول لیتےرہے۔

Comments

- Advertisement -