لاہور: میاں نواز شریف کا معائنہ کرنے والے خصوصی میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے مطابق سابق وزیر اعظم عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، انھیں ہمہ وقت ماہرامراض قلب کی ضرورت ہے.
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے اسپیشل میڈیکل بورڈ کی سفارشات اے آروائی نیوز نے حاصل کر لیں، جس کے مطابق انھیں ماہرین امراضقلب کی ضرورت ہے.
میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، نوازشریف کےتھیلئم اسکین ٹیسٹ میں انجائنا کا مسئلہ سامنے آیا.
رپورٹ میں میڈیکل بورڈ نے تجویز دی ہے کہ نوازشریف کوامراض قلب کےاسپتال میں منتقل کیا جائے.
نوازشریف کی کچھ ادویات تبدیل، کچھ کا اضافہ کیا گیا ہے ، سابق وزیر اعظم کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول کنٹرول ہے.
میڈیکل بورڈ نے تجویز دی ہے کہ نوازشریف کے بلڈ پریشر، شوگر کے باقاعدہ چارٹ بنائے جائیں، نواز شریف کوکم نمک،کم چکنائی،کم پروٹین والی غذااستعمال کرنی چاہیے.
مزید پڑھیں: ایک اور بڑا کرپشن اسکینڈل: نواز شریف، شہباز شریف کے ملوث ہونے کا انکشاف
یاد رہے کہ گذشتہ روز سابق وزیر اعظم کو سخت سیکیورٹی میں سروسز اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا، وہ چھ روز سروسز اسپتال رہے.
اس دوران اسپیشل میڈیکل بورڈ نے ان کی مکمل معائنہ کیا. میڈیکل بورڈ نے انھیں جیل کے بجائے اسپتال میں رکھنے کی سفارش کی تھی.