منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

فلپائن میں شدید زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس

اشتہار

حیرت انگیز

منیلا: فلپائن میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن کے مشرقی علاقوں میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، عوام خوف کا شکار ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔

- Advertisement -

زلزلے کا مرکز فلپائن کے جزیرہ منداناؤ میں واقع شہر ’سری گاؤ‘ سے 111 کلو میٹر دور تھا۔ حکام کے مطابق زلزے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصانات کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

فلپائن میں 6.5 شدت کا زلزلہ، 4 افراد ہلاک، 100 زخمی

خیال رہے کہ فروری 2017 میں جنوبی فلپائن میں زلزلے نے تباہی مچائی تھی، عمارتیں گرنے سے 4افراد ہلاک اور 100 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال اپریل میں فلپائن کے جنوب میں واقع منڈاناؤ جزیرے سمیت دیگر علاقے زلزلے کی شدت سے لرز اٹھے تھے، 6.2 شدت کے زلزلے کے بعد ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ فلپائن کا علاقہ کراہ ارض میں اُس مقام پر واقع ہیں جہاں دنیا بھر میں آنے والے 90 فیصد زلزلوں کا مرکز پایا جاتا ہے، امریکی سائنسدانوں کے مطابق 1990 سے 2016 آنے والے تمام بڑے زلزلوں کا مرکز یہی بیلٹ تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں