جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی: شرافی گوٹھ پولیس نے محمود آباد سے اغوا کیا گیا بچہ بازیاب کرا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شرافی گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمود آباد سے اغوا کیے گئے بچے کو بازیاب کرا لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ تھانے کی پولیس نے اغوا کار گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بچہ بازیاب کرا لیا۔

[bs-quote quote=”گرفتار ملزم اغوا کار گروہ کا کارندہ ہے، ملزم واٹر ٹینکر چلاتا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”پولیس”][/bs-quote]

- Advertisement -

پولیس نے اغوا میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کر لیا، ملزم کو شرافی گوٹھ تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اغوا کار گروہ کا کارندہ ہے، ملزم واٹر ٹینکر چلاتا ہے، کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، واٹر ٹینکر بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 12 سال کے سفیان کو 4 فروری کو کراچی کے علاقے محمود آباد سے اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے بتایا کہ بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ محمود آباد میں درج کرایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 17 جنوری کو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی سے لاپتا بچوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا کہ 18 بچوں کی بازیابی میں کام یابی تا حال نہیں ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی پولیس کا لاپتہ بچوں کی بازیابی میں ناکامی کا اعتراف، سندھ ہائیکورٹ برہم

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے بچوں کے خلاف مختلف جرائم جیسے اغوا، گم شدگی اور زیادتی کے بڑھتے واقعات کے پیشِ نظر چائلڈ ہیلپ لائن 1121 قائم کی ہے، محکمہ سماجی بہبود کے تحت قائم کردہ ہیلپ لائن 24 گھنٹے کام کرے گی جس میں بچوں سے متعلق مختلف شکایات لی جائیں گی، ہیلپ لائن کا مرکزی دفتر کراچی میں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں