کراچی: بن قاسم سے آئل چوری کر کے پنجاب میں فروخت کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بن قاسم میں پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، ملزمان بن قاسم سے آئل چوری کر کے پنجاب میں فروخت کرتے تھے۔
[bs-quote quote=”گرفتار ملزمان سے 15 ہزار لیٹر چوری شدہ آئل برآمد ہوا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”پولیس”][/bs-quote]
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے آئل سے بھرا ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے 15 ہزار لیٹر چوری شدہ آئل برآمد ہوا، ملزمان نے دورانِ تفتیش کئی کمپنیوں سے آئل چوری کر کے پنجاب میں بیچنے کا اعتراف کر لیا۔
پولیس نے بن قاسم میں گرفتار ملزمان محمد تاج اور عابد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
خیال رہے کہ آج پاک بحریہ کی میزبانی میں چھٹی کثیر القومی مشق امن کے تیسرے دن کے موقع پر کمانڈر کراچی وائس ایڈ مرل آصف خالق نے میری ٹائم انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کا تیسرا بڑا سمندر ہے، تیل کی 60 فی صد تجارت اس سمندر سے ہوتی ہے، اس لیے سمندر کی حفاظت ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کی تجارت کے لیے سمندروں کی سیکیورٹی ضروری ہے
انھوں نے کہا کہ بحرِ ہند میں دہشت گردی، اسمگلنگ سمیت سمندری ماحولیاتی تبدیلی کا بھی سامنا ہے جب کہ بحری قزاقوں کے حملوں میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے، منشیات اسمگلنگ سمیت چھوٹے ہتھیاروں کی اسمگلنگ پر کافی قابو پایا گیا ہے مگر اس سلسلے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔