جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹین لگارڈ کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لگارڈ نے ملاقات کی، جس میں آئی ایم ایف کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لگارڈ سے دبئی میں ملاقات ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ودیگر موجود تھے۔

ملاقات میں آئی ایم یف کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا گیا، پاکستان کے معاشی استحکام سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے۔

- Advertisement -

عالمی مالیاتی ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لگارڈ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے اچھی اور تعمیری ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں حالیہ معاشی ترقی اور مستقبل کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔

کرسٹین لگارڈ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے معاشی اقدامات بہتری کے لیے ہیں، آئی ایم ایف پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔

آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات پر وزیراعظم عمران خان کا ردعمل

آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر سے ہونے والی ملاقات پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اہم معاملات پر آئی ایم ایف سے اتفاق رائے ہوا ہے، بہت سے معاملات پر آئی ایم ایف اور ہمارے خیالات میں ہم آہنگی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں پائیدار ترقی کے لیے اصلاحات ضروری ہیں، اصلاحاتی عمل میں کم آمدن والوں کو تحفظ ملے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزراء اور دیگر حکام کے ساتھ ایک روزہ دورے پر دبئی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران ہماری آئی ایم ایف سربراہ سے میٹنگ ہوگی، آئی ایم ایف سے ایسی شرائط پرآگے بڑھنا چاہتے ہیں کہ عوام پربوجھ نہ پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کوشش ہے گڈ گورننس کا بہترین ماڈل متعارف کراسکیں، وزیراعظم کی کوشش ہے اصلاحات سے اداروں کی کارکردگی بہتربنائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں