جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

شریف خاندان کو معافی دلانا بڑی غلطی تھی، لبنانی وزیرِ اعظم نے اعتراف کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو این آر او دلانے والے لبنانی وزیرِ اعظم سعد رفیق الحریری کی وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ دبئی میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر لبنانی ہم منصب نے ملاقات کی تھی، اس ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

[bs-quote quote=”نواز شریف نے ایک بھی وعدہ پورا نہ کیا، مجھے سخت شرمندگی ہوئی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”سعد رفیق الحریری” author_job=”لبنانی وزیرِ اعظم”][/bs-quote]

سعد رفیق الحریری نے عمران خان کے سامنے اعتراف کیا کہ شریف خاندان کو معافی دلانا ان کی بڑی غلطی تھی۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کو بتایا کہ لبنانی وزیرِ اعظم سعد الحریری نے تسلیم کر لیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو این آر او دلانا ان کی بڑی غلطی تھی۔

فواد چوہدری کے مطابق یہ اعتراف سعد الحریری نے وزیرِ اعظم عمران خان سے گفتگو میں کہی۔

وزیرِ اطلاعات نے مزید بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سعد رفیق الحریری کو بتایا کہ نواز شریف کو پھر این آر او دینے کی بازگشت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان اور لبنان کا باہمی تجارت کے حجم کو بڑھانے پر اتفاق

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعد الحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا ’شریف خاندان کو معافی دلانا بڑی غلطی تھی، نواز شریف نے ایک بھی وعدہ پورا نہ کیا، مجھے سخت شرمندگی ہوئی۔‘

گزشتہ روز دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں لبنانی وزیرِ اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات پر زور دیا، پاکستان اور لبنان کا باہمی تجارت کے حجم کو بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا، وزیرِ اعظم عمران خان نے لبنانی ہم منصب کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں