اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی فوجی اتحادکے کمانڈر ان چیف راحیل شریف سے ملاقات میں علاقائی امن وسلامتی کیلئےاسلامی فوجی اتحادکی کوششوں کوسراہا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر ان چیف جنرل(ر) راحیل شریف کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل(ر) راحیل شریف نے دہشت گردی کےخلاف اقدامات سےآگاہ کیا جبکہ شاہ محمود قریشی نےعلاقائی امن وسلامتی کیلئےاسلامی فوجی اتحادکی کوششوں کوسراہا۔
گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر ان چیف راحیل شریف نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی ، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں : اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات
آرمی چیف نےعلاقائی امن اور سیکیورٹی کے لیے اسلامی فوجی اتحادکی کاوشوں کوسراہا تھا۔
قبل ازیں اسلامی فوجی اتحاد کا وفد جنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں دو روزہ دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچا تھا۔
خیال رہے اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا پہلا دورہ ہے، جس میں وہ سیاسی و عسکری قیادتوں سے ملاقاتیں کریں گے، ذرائع کے مطابق فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف وزیراعظم عمران خان سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے۔