تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

وزیراعظم عمران خان سے سربراہ اسلامی فوجی اتحاد جنرل (ر) راحیل شریف کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سربراہ اسلامی فوجی اتحاد جنرل (ر) راحیل شریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں سعودی ولی عہد شاہ سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی اور راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے کردار سے بھی آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اسلامی فوجی اتحادجنرل(ر)راحیل شریف سے ملاقات ہوئی ، سابق آرمی چیف کی ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی، ملاقات میں سعودی ولی عہد شاہ سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں اسلامی فوجی اتحاد میں پاکستان کے مضبوط کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ملکی، علاقائی اور عالمی امن واستحکام پر بھی بات چیت ہوئی۔

اسلامی فوجی اتحادجنرل(ر)راحیل شریف نے وزیراعظم کو دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے کردار سے بھی آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں : اسلامی فوجی اتحاد کےسربراہ جنرل(ر)راحیل شریف کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات

اس سے قبل اسلامی فوجی اتحاد کےسربراہ جنرل(ر)راحیل شریف نے نے پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا اور چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی  تھی ۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا تھا کہ دہشت گردی سےپاکستان کوبہت نقصان پہنچا، اسلامی فوجی اتحاددہشت گردی کےخلاف مربوط پلیٹ فارم ہے، افواج ،عوام اور اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی، اسلامی فوجی اتحادسےدہشت گردی کےخلاف کوششوں کومنظم بنانے کے لیے ہے۔

جنرل(ر)راحیل شریف کا کہنا تھا کہ  اکستان ہمیشہ دہشت گردی کےخلاف فعال کردار ادا کرتا رہا ہے، پاکستان خطےکی ترقی ،خوشحالی اور امن چاہتاہے، اتحاد کےقیام سے دہشت گردی کےخلاف عالمی کوششوں کوتقویت ملی۔

گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر ان چیف راحیل شریف نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی ، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ملاقات میں آرمی چیف نےعلاقائی امن اور سیکیورٹی کے لیے اسلامی فوجی اتحادکی کاوشوں کوسراہا تھا۔

Comments

- Advertisement -