اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پارٹی کا نام استعمال کیوں‌ کیا؟ ایم کیو ایم کا فاروق ستار کو نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے اندرونی مسائل ختم نہیں ہوئے، فاروق ستار پارٹی قیادت کے لیے تاحال پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی نے سابق کنوینر اور سینئر رہنما فاروق ستارکوایک اورنوٹس ارسال کر دیا ہے.

نوٹس میں فاروق ستار کی جانب سے ایم کیوایم پاکستان کا نام، پرچم ، انتخابی نشان استعمال کرنے بازپرس کرتے ہوئ ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پارٹی نام، پرچم، انتخابی نشان کا استعمال بند کر دیں.

- Advertisement -

یاد رہے کہ گذشتہ برس کے وسط میں ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان شدید اختلافات منطر عام پر آئے تھے، پارٹی پی آئی بی اور بہادر آباد میں تقسیم ہوگئی.

قیادت اور اختیارات کے لیے شروع ہونے والی اس جنگ کے اختتام میں بہادر آباد میں موجود قیادت نے خالد مقبول صدیقی کو کنوینر منتخب کر لیا.

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کے دفتر پر فائرنگ، کارکن جاں بحق، پارٹی کا حکومت کو48گھنٹے کا الٹی میٹم

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد فاروق ستار پارٹی میں غیرمتعلقہ ہوگئے، البتہ انھوں نے اپنی سرگرمیوں کے لیے پارٹی کا نام استعمال کرنا جاری رکھا، جس کی وجہ سے اختلافات سامنے آتے رہے، اب ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے فاروق ستار کو ایک اور نوٹس جاری کیا گیا ہے.

خیال رہے کہ گذشتہ روز ایم کیو ایم کے دفتر پر حملہ ہوا تھا، جس میں ایک کارکن جاں بحق جب کہ ایک شدید زخمی ہوا.

Comments

اہم ترین

مزید خبریں