اشتہار

عالمی کمپنی کا سعودی عرب میں 35 لگژری ہوٹل کھولنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: عالمی کمپنی ہلٹن ہوٹل اینڈ ریزورٹس گروپ (ہلٹن) نے کہا ہے کہ وہ آئندہ چند سالوں میں سعودی عرب میں 35 لگژری ہوٹل کھولے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں پرتعیش ہوٹلز اور ریزورٹس کی سہولیات مہیا کرنے والی کمپنی ہلٹن نے سعودی عرب میں 35 نئے لگژری ہوٹل کھولنے کا اعلان کردیا۔

ہلٹن کا شمار دنیا کے پرتعیش ہوٹلز میں ہوتا ہے اور اس گروپ کے ہوٹلز دنیا کے دنیا کے 6 براعظم کے متعدد ممالک میں موجود ہیں جن کی تعداد 550 سے زائد بتائی گئی ہے۔

- Advertisement -

یہ گروپ دنیا کے 109 ممالک میں 5 ہزار 500 سے زائد مقامات پر لوگوں کو رہائش، تفریح، سیاحت، کھانے پینے سمیت زندگی کے پرلطف لمحات گزارنے کے لیے سہولیات فراہم کرتا ہے۔

ہلٹن گروپ کا پاکستان میں کوئی ہوٹل موجود نہیں ہے تاہم اس کے جنوبی ایشیا سمیت پورے ایشیا میں متعدد ہوٹل موجود ہیں۔

ہلٹن گروپ کے سری لنکا، بھارت، میانمار، ملائیشیا، انڈونیشیا، دبئی، ابوظبی، ترکی، سعودی عرب، برطانیہ، جرمنی، امریکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور فرانس سمیت کئی ممالک میں ہوٹل، ریزورٹس سمیت دیگر تفریحی مقامات موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس ہوٹل کے سعودی عرب میں کم سے کم 5 ہوٹل اور ریزورٹس موجود ہیں تاہم کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ وہاں مزید 35 ہوٹل کھولیں گے۔

ہلٹن گروپ سعودی عرب میں فوری طور پر مختلف شہروں اور مقامات پر 11 ہوٹل کھولے گا جبکہ دوسرے اور تیسرے مرحلے میں ہوٹل کی تعداد بڑھ کر 35 تک پہنچ جائے گی۔

گروپ کی جانب سے نئے ہوٹلز میں مجموعی طور پر 10 ہزار کمرے بنائے جائیں گے جبکہ ان میں لذیذ کھانوں کے ریسٹورنٹس سمیت دیگر تفریحی مقاصد کے ریزورٹس بھی تعمیر کیے جانے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں