اشتہار

زمبابوے: سیلابی ریلا سونے کی کان میں داخل، 60 کان کن ڈوب گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ہرارے :  زمبابوے میں سونے کی کان میں پانی بھرنے کے باعث 60 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے سے 145 کلومیٹر واقع علاقے کدوما میں غیر قانونی سونے کی کان میں جمعے کے روز سیلابی ریلا کان میں داخل ہوگیا جس کے باعث 60 سے 70 کان کن ہلاک ہوگئے۔

مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دوسری شفٹ شروع ہورہی تھ کہ اچانک سیلابی ریلا کان میں داخل ہوا اور پانی بھرگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی رسیکیو عملے نے پانی نکالنے کا شروع کیا تاہم کان کنوں کو بچانے میں ناکام رہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دو روز قبل ہرارے میں شدید بارشوں کے بارش کے باعث قریبی ڈیم کی دیوار توٹنے کے باعث سیلابی ریلا کان میں داخل ہوا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ کان زمبابوے کی ایک نجی کمپنی کے زیر انتظام ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حکومت نے کان سے پانی نکالنے کےلیے ریسکیو آپریشن، ٹرانسپورٹ اور متاثرہ خاندانوں کے لیے 2 لاکھ ڈالر کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں : جمہوریہ چیک: کوئلے کی کان میں دھماکا، 13 افراد ہلاک 10 زخمی

مزید پڑھیں : چین: کوئلے کی کان میں لفٹ گرگئی‘ 17 کان کن ہلاک

حکومت کی جانب سے حادثے کی شدت کو دیکھتے ہوئے عام شہریوں، ترقیاتی شراکت داروں اور دیگر اداروں سے مالی امداد کرنے کی درخواست کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ زمبابوے شدید معاشی بحران کا شکار ہے اور ایک عشرے کے دوران معاشیات کی یہ بدترین صورتحال ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں