جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

شکریہ عمران خان، ہمیں آپ پر فخر ہے: مشیر کے پی کا پاکستانی مزدوروں کے لیے بات کرنے پر ردِ عمل

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے مشیر ضیا اللہ بنگش نے سعودی ولیٔ عہد کے سامنے پاکستانی مزدوروں کی بات کرنے پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق کے پی وزیرِ اعلیٰ کے مشیر ضیا بنگش نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ’شکریہ عمران خان، ہمیں آپ پر فخر ہے۔‘

[bs-quote quote=”پاکستانی مزدوروں اور قید پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے بات کرنے پر ہم وزیرِ اعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ضیا اللہ بنگش”][/bs-quote]

سوشل میڈیا پر عوام میں بھی ’شکریہ عمران خان‘ کہنے کا ٹرینڈ چل پڑا ہے۔

مشیر کے پی نے کہا کہ محمد بن سلمان کے سامنے سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی مزدوروں اور قید پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے بات کرنے پر ہم وزیرِ اعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں۔

ضیا اللہ بنگش نے ٹویٹ کیا ’ماضی میں کسی وزیرِ اعظم نے اس مسئلے پر اتنی توجہ نہیں دی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ پاکستانی مزدوروں کے مسائل اور مشکلات پر بات کی، مگر اب بہ طورِ وزیرِ اعظم شاہی مہمان کے سامنے یہ مسئلہ پیش کیا۔

مشیر وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے مثبت جواب نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کے سامنے سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں اور قیدیوں کے حوالے سے کہا کہ یہ پاکستان کے اسپیشل لوگ ہیں اور میرے دل کے قریب ہیں۔

تفصیل پڑھیں:   سعودی ولی عہدکا 2107پاکستانیوں کی فوری رہائی کاحکم

اس پر ولیٔ عہد نے اپنے خطاب میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھا جائے۔

بعد ازاں، سعودی ولی عہد نے سعودی عرب کے جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں