تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

برطانیہ: نسلی تعصب، مسلمان ریڈیو میزبان پر حملہ

لندن: برطانیہ میں نسل پرست شخص نے ریڈیو کے مسلمان میزبان پر حملہ کردیا جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں ریڈیو پر پروگرام کرنے والے میزبان ماجد نواز پر مذہبی اور نسلی تعصب کی بنیاد پر حملہ کیا گیا جس کے باعث ان کی پیشانی چوٹے آئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ماجد نواز تنہا لندن میں قائم ایک ٹھیٹر کے باہر کھڑے تھے کہ اچانک نسل پرست شخص نے حملہ کردیا اور چہرے پر وار کرکے فرار ہوگیا۔

حملے کے نتیجے میں ان کی پیشانی سے شدید خون بہنے لگا بعد ازاں اسپتال میں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی، پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے، جلد گرفتاری عمل میں آئے گی۔

دوسری جانب ریڈیو میزبان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ’میرے ماتھے پر اس زخم کا نشان زندگی بھر رہے گا، لیکن حملہ آور اپنے کیفرکردار تک ضرور پہنچے گا اور برطانوی قانون کے مطابق سزا ہوگی‘۔

ماجد نواز لندن میں ہفتے اور اتوار دن کے اوقات میں مقامی ریڈیو پر پروگرام کرتے ہیں، نسلی تعصب کے خلاف کئی تحریکوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

خیال رہے کہ مذہبی تعصب کی بنیاد پر مسلمانوں پر حملہ یہ کوئی نئی بات نہیں اس سے قبل یورپ، امریکا، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں مسلمان مرد، خواتین اور بچوں پر حملے کے کئی واقعات دیکھنے میں آئیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -