جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

وضو کے پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب حکومت نے وضو کے پانی کو دوبارہ استعمال میں لانے کیلئے داتا دربار میں پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ  زکوٰة مستحقین کی نشاندہی کیلئےڈیٹا تیار کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت تین گھنٹے طویل اجلاس ہوا، ایس ایم یو کے زیراہتمام اجلاس میں سماجی بہبود کے شعبوں کی سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ وزراء اور سیکریٹریز نے تفصیلی بریفنگ دی، وزیر اعلیٰ نے سماجی بہبود، بیت المال اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی کارکردگی سے متعلق استفسار کیا، اجلاس میں زکوٰة گزارہ الاؤنس کی فوری تقسیم یقینی بنانے کیلئے ڈی سی کو اختیار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ زکوٰة کی تقسیم کے طریقہ کار کو فول پروف بنانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور زکوٰة مستحقین کی نشاندہی کیلئے قابل اعتماد ڈیٹا تیار کیا جائے۔

 اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وضو کے پانی کو دوبارہ استعمال میں لانے کیلئے داتا دربار میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا اور30مزاروں میں عطیات کی وصولی کیلئے کیش مشینیں نصب کی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں