منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بھارتی فضائیہ کے 2 لڑاکا طیارے ریہرسل کے دوران ٹکرا کر تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے تربیتی مشق کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فضائیہ کے ’سوریا کرن طیارے‘ ایرو انڈیا شو 2019 کی بنگلور میں ریہرسل کررہے تھے کہ اس دوران آپس میں ہوا میں ہی ٹکرا گئے اور ہوئی اڈے پر گر کر تباہ ہوگئے۔

خوفناک حادثے کے نتیجے میں طیاروں میں سوار پائلٹ زخمی ہوگئے، بھارتی حکام کی جانب سے امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی فضائیہ کے پائلٹ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی شہر بنگلور میں ایئر شو کا انعقاد کل ہونا تھا جس کا پریکٹس سیشن چل رہا تھا کہ دونوں طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ فارمیشن کے لیے بنائی جانے والی سوریا کرن طیارے کی ٹیم ایئر شو میں پرفارم کرے گی یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں