لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پائی پائی امانت سمجھ کر دیانت کےساتھ عوام پرخرچ کر رہے ہیں، نئے پاکستان میں ہر علاقے کو یکساں ترقی دیں گے، تحریک انصاف ترقی کےسفرکو پسماندہ علاقوں تک لےجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے ملاقات کی، ملاقات میں عثمان بزدار نے کہا نئے پاکستان میں ہرعلاقے کویکساں ترقی دیں گے، ماضی کی طرح مخصوص شہروں کیلئےوسائل مختص نہیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ترقی کےسفرکوپسماندہ علاقوں تک لےجائے گی، سابق دورمیں قومی وسائل کابےدریغ ضیاع کیاگیا، ماضی کی حکومتوں نےعوام کی بنیادی ضرورتوں کونظراندازکیا۔
انھوں نے مزید کہا پائی پائی امانت سمجھ کردیانت کے ساتھ عوام پرخرچ کررہے ہیں، ارکان اسمبلی ہی میرے آنکھ اور کان ہیں۔
مزید پڑھیں : کسی کو وسائل کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عثمان بزدار
یاد رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت کی شفافیت اور طرز حکمرانی سے معاشی صورت حال بہترہورہی ہے، مثبت اقدامات کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔
انھوں نے کہا تھا کہ سرمایہ کار موجودہ حکومت پر اپنے اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، حکومت نے وسائل کے درست اور بہترین استعمال کو یقینی بنایا ہے۔ ’کسی کو وسائل کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔