تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

’پلوامہ حملے میں‌ پاکستان ملوث نہیں‘ : سعودی عرب نے بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

نئی دہلی: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کی بھارتی خواہش کو یکسر مسترد کردیا، وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ بھارت نے بغیر تحقیق کے پاکستان پر الزام عائد کیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان گزشتہ روز نئی دہلی پہنچے، انہوں نے اس دوران بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات کی اور یادداشتی معاہدوں پر دستخط بھی کیے۔

سعودی ولی عہد نے اس دورے کے دوران مودی کے ساتھ پریس کانفرنس کی جبکہ دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں محمد بن سلمان نے پاکستان کے پلوامہ میں ملوث ہونے کا ذکر نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: پلوامہ حملے کا انتقام، بھارتی جیل میں قید پاکستانی قیدی ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں قتل

بھارتی میڈیا نے سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستان مخالف بات نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا جبکہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا۔

سعودی وزیر خارجہ کا بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’بھارت بغیر تحقیقات کے پاکستان پر صرف الزامات عائد کرسکتا ہے جبکہ پاکستان نے حملے کی مذمت بھی کی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے میں ابھی تک پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سعودی عرب اور بھارت مل کر کام کریں گے‘۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں 14 فروری کو مقامی نوجوان نے بھارتی فوج کے قافلے پر خودکش حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 46 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، بھارت نے حملے کے فوری بعد پاکستان پر الزام عائد کردیا۔

Comments

- Advertisement -