لودھراں: صوبہ پنجاب کے شہرلودھراں میں مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق لودھراں کے علاقے بستی سرداروالی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹی جان کی بازی ہار گئیں۔
افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں نکال لیں۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مرنے والوں میں ماں اور بیٹی شامل ہیں۔
قصور میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں مکان کی چھت گرنے سے بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
پشین میں مکان کی چھت گرنے سے4 بچے جاں بحق
یاد رہے کہ رواں ماہ بلوچستان میں ضلع پشین کے علاقے یعقوب کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 بچے جان کی بازی ہار گئے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔