منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پلوامہ حملہ: ’عادل ڈار کو گرفتار کر کے رہا کیوں‌ کیا گیا؟‌ بھارت بالی ووڈ ڈرامہ چھوڑ دے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کا تفتیش کے بغیر پاکستان پر الزام عائد کیا گیا، بھارت اب بالی ووڈ ڈرامہ چھوڑ دے، عادل ڈار کا ویڈیو پیغام بالی ووڈ کی کارروائی معلوم ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےداخلہ کااجلاس ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جانناچاہتاہےعادل کاویڈیوکہیں بالی ووڈکی کارروائی تونہیں کیونکہ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے اُسے گاڑی میں بیٹھا کر بارود کے ساتھ پلوامہ پہنچایا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان پلوامہ حملےمیں ملوث نہیں بھارتی عوام مودی کےدھوکےمیں نہ آئیں کیونکہ وہ انتخابات کے لیے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، بھارت کے پاس اگر پلوامہ حملے سے متعلق  ثبوت ہیں توپاکستان کےحوالےکرے۔

مزید پڑھیں: پلوامہ حملہ: قومی اسمبلی میں بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ بھارت نےپلوامہ حملےکاالزام پاکستان پربغیرکسی تحقیقات کےلگایا، ہمیں بتایا جائے کہ عادل ڈارکوکیوں گرفتار کر کے رہائی کیوں دی گئی؟، بھارت ہرالیکشن سےچند ماہ پہلے پاکستان مخالف شوشہ چھوڑ دیتا ہے تاہم اب وہ جھوٹ کی بنیاد پر کسی کو دباؤمیں نہیں لاسکتا۔

سینیٹ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ بھارت وزیراعظم پاکستان سمیت تمام اداروں پرالزامات فوری بند کرے،  پاکستانی قوم اور ادارے متحد ہیں اور سب مل کر بھارتی جارحیت کا جواب دیں گے۔

چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت میں ہونے والی منی لانڈرنگ کے حوالے سے  عالمی ایجنسی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو 14 فروری کو خط ارسال کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندور مودی دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ حملے میں بھارت ہی کا بارودی مواد استعمال ہوا، سابق فوجی جنرل کا ہوشربا انکشاف

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کانام گرےلسٹ میں شامل کرنے پر بھی ایف اے ٹی ایف سے تحفظات کااظہار کیا گیا۔

اس موقع پر سینیٹر جاوید عباسی نے مطالبہ کیا کہ سابق سفیر حسین حقانی کو ملک میں واپس لاکر کارروائی کی جائے کیونکہ وہ بھارتی ایجنٹ بن کر پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، قومی سلامتی کے تحت کالعدم تنظیموں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ اچھا اقدام ہے اس سے دنیا میں مثبت تاثر جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں