منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

ایکواڈور میں شدید زلزلے کے جھٹکے، 6 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کوائیٹو: جنوبی امریکا میں واقع ملک ایکواڈور میں شدید زلزلے کے باعث چھ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایکواڈور کے مشرقی علاقوں میں آنے والے شدید زلزلے کے باعث 6 افراد زخمی ہوئے، شہری خوف وہراس میں مبتلا ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث دیوار گرنے سے 6 افراد معمولی زخمی ہوئے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

- Advertisement -

زلزلہ کوہ پیما کے مطابق زلزلے کی شدت 7.5 تھی، زلزلے کے جھٹکے مشرقی ایمیزون ریجن سے لے کر پیرو کی سرحد کے قریب تک محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے بعد کئ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، حکام نے انتظامیہ کو فوری طور پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

علاوہ ازیں اسپتال میں بھی ایمرجنسی نافذ ہے، اس زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں 6.9 شدت کا زلزلہ

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں میکسیکو میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کے باعث عمارتیں لرز اٹھی تھیں۔

قبل ازیں نومبر 2016 میں لاطینی امریکا کے ممالک ایل سلواڈور اور نکارا گوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر اور مرکز 150 کلومیٹر دور تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں