اشتہار

چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ نے قریبی دوست کے بیٹے کو نتائج تبدیل کر کے پاس کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ کے چیئرمین اور آڈٹ آفیسر نے قریبی دوست کے بیٹے کو امتحانات میں کامیاب کرنے کے لیے نتائج میں تبدیلی کی جس کی تمام دستاویزات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے نتائج میں تبدیلی کے حوالے سے دستاویزات سامنے آگئیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیئرمین بورڈ انعام احمد نے آڈٹ آفیسر کو قریبی دوست کے بیٹے کی اسکروٹنی کی اجازت دی اور نتائج میں ردوبدل کرایا۔

دستاویزات کے مطابق پیڈا گزامنر نے نتائج تبدیل کرنے سے صاف انکار کیا اور میرٹ کی بنیاد پر نتیجہ بنایا جس کے بعد بورڈ نے پروفیسر ارشد عباس سےنتائج تبدیل کرائے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق نتائج تبدیل کرنے کا عمل چیئرمین کی اجازت کے بعد آڈٹ آفیسر کے کمرے میں ہوا، رول نمبر 76938 کو اردو کے پرچے میں 26 نمبر ملے جس کو بڑھا کر 33 کیا گیا۔

مزید پڑھیں: امتحانی نتائج میں گھپلے، کراچی انٹر بورڈ آفس پرچھاپہ، چیئرمین شامل تفتیش

انٹرمیڈیٹ بورڈ نے دستاویزات سامنے آنے کے بعد ماتحت اور کم گریڈ کے ملازمین کو قصوروار دینے کی تیاری پکڑ لی جس کی بنیاد پر اب کچھ ملازمین کو معطل کر کے معاملے کو دبانے کی کوشش کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں