لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی جاتی تو ہر قیدی یہ استحقاق مانگتا، نواز شریف ایک مرتبہ پھر بیرون جانے والا معاہدہ مانگ رہےہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نواز شریف نے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا عدالت نے بالکل ٹھیک فیصلہ کیاہے، طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی جاتی تو ہر قیدی یہ استحقاق مانگتا، دنیامیں کوئی ایساقانون نہیں کہ طبی بنیادوں پرضمانت دےدی جائے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی بیماری سےمتعلق5میڈیکل بورڈبن چکے ہیں، نوازشریف کی مرضی سےہی یہ بورڈتشکیل دیئےگئے، نواز شریف کی طبیعت کم اور نیب زیادہ خراب ہے۔
نواز شریف چاہتےہیں کہ اب وہ لندن کےفلیٹس میں زندگی گزاریں
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا نوازشریف ایک مرتبہ پھر بیرون جانے والا معاہدہ مانگ رہےہیں، وہ چاہتےہیں کہ اب وہ لندن کےفلیٹس میں زندگی گزاریں، نواز شریف جیل میں خلیفےکی خطائیاں کھارہے ہیں، کیا کوئی دل کامریض خلیفےکی خطائیاں کھائےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں جوبھی فیصلہ کریں گی، ہم ن لیگ والےنہیں پی ٹی آئی والے ہیں، عدالتی فیصلوں کےخلاف احتجاج نہیں کریں گے تسلیم کریں گے۔
ن لیگ کے رہنماعدالت جوش سے آئے تھے اور بے ہوش ہوکرگئےہیں
فیاض الحسن چوہان نے کہانوازشریف پاکستان کےخوردبردوان ہیں، جب یہ لوٹ مارکررہےتھےاس وقت ان کو ان چیزوں کاخیال نہیں آیا، ن لیگ کے رہنماعدالت جوش سے آئے تھے اور بے ہوش ہوکرگئےہیں۔
صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوطبی بنیادوں پرضمانت ملتی توپاکستان کاہرقیدی عدالت جاتا۔