جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

جنگ کی طرف گئےتوایساڈھول بجائیں گے کہ چلنا بھول جائیں گے،فیاض الحسن چوہان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مودی سرکارکوصرف الیکشن جیتنےکابخارچڑھاہواہے، مشورہ دیتاہوں بھارتی اسٹیبلشمنٹ جنگ کی طرف نہ جائے، جنگ کی طرف گئےتوایساڈھول بجائیں گے کہ چلنا بھول جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بھارتی جارحیت پر کہا کہ پے لوڈ اس لیےگرایا جاتا ہے تاکہ بھاگتے ہوئے رفتار اور تیز ہوجائے، پاک فضائیہ کا اتنا خوف تھا کہ بھاگتے ہوئے پے لوڈ گراگئے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مودی سرکارکوصرف الیکشن جیتنے کا بخار چڑھا ہوا ہے، بھارت کےعوام بےوقوف نہیں انہیں بھی سب معلوم ہے، مودی سرکار خطے کوجنگ کی طرف لے کر جارہے ہیں۔

صوبائی وزیراطلاعات نے کہا مشورہ دیتا ہوں بھارتی اسٹیبلشمنٹ جنگ کی طرف نہ جائے، جنگ کی طرف گئے تو ایسا ڈھول بجائیں گے کہ چلنا بھول جائیں گے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ بھی کیا تھا اب نیا ڈرامہ کیاجارہاہے، بھارت کو اتنا خوف ہے بلی بھی رکشے کے نیچے آتی ہے تو کہتے ہیں پاکستان نے کرایا، پلوامہ حملہ مودی سرکار کا اپنا ڈرامہ تھا اب بھارتی عوام بھی یہی کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت اور میزائل ٹیکنالوجی کا حامل مُلک ہے، بھارت کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہو، جنگ کا جنون بھارتی عوام کو لے ڈوبے گا۔

مزید پڑھیں : لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب، بھارتی طیارے بھاگ گئے

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں ہر قسم کی بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں اور پاکستان کے 22 کروڑ عوام بھارت کے جنگی جنون کو ٹھکانے لگانے کے لئے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

واضح رہے بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی لیکن پاک فضائیہ کی بروقت ردعمل کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں