اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر اروند سنہا نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری ہونے والے تصدیقی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ونگ کمانڈر پریا گرج میں تعینات تھے جہاں انہوں نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فضائیہ کالونی میں مقیم اروند سنہا نے اپنی ذاتی پستول کنپٹی پر رکھ کر فائرنگ کی، انتظامیہ فائرنگ کی آواز سُن کر حرکت میں آئی مگر جس وقت تک دیگر اہلکار اُن کے کمرے میں پہنچے وہ دم توڑ چکے تھے۔

سینٹرل ائیر کمانڈ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ونگ کمانڈر گزشتہ چند دنوں سے کافی پریشان تھے جس کا انہوں نے ساتھیوں سے ذکر کیا مگر مسئلے سے آگاہ نہیں کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چوالیس سالہ افسر کی موت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کردی جہاں اُن کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پریا گرج کے ساتھی نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ وہ اہل خانہ کی طرف سے کافی پریشان تھے جس کے لیے انہوں نے چھٹیوں کی درخواست بھی دی تھی تاہم ہنگامی حالات کی وجہ سے اُن کی استدعا کو مسترد کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں