ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

پاکستان نے باقاعدہ وارننگ کےبعددن کی روشنی میں حملہ کیا، ترجمان دفترخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارت کو سرپرائز دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے باقاعدہ وارننگ کے بعددن کی روشنی میں حملہ کیا، پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا، مجبور کیا گیا تو پوری طرح تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا پاکستان نے دن کی روشنی میں مکمل آگاہی کے ساتھ کارروائی کی، پاکستان ایئرفورس نے اپنی فضائی حدودسےکارروائی کی، 2بھارتی جنگی طیاروں کودن کی روشنی میں نشانہ بنایاگیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ بھارتی جارحیت کاجواب نہیں، پاکستان نےمادروطن کےدفاع کی صلاحیت کااظہارکیا، پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا، مجبور کیا گیا تو پوری طرح تیارہیں

ڈاکٹر فیصل نے کہا پاکستان کسی بھی جارحیت کاجواب دینےکےلئےمکمل تیارہے، پاکستان نے باقاعدہ وارننگ کےبعددن کی روشنی میں حملہ کیا۔

مزید پڑھیں: بھارت کے دو طیارے تباہ، ملبہ پاکستانی حدود میں گرا، ایک پائلٹ گرفتار

یاد رہے پاکستان نے2بھارتی جنگی طیارےمارگرائے، ایک بھارتی طیارےکاملبہ پاکستانی حدودمیں گرا، جس کے بعد ایک بھارتی پائلٹ کوپکڑلیاگیا جبکہ دوسرےکی تلاش جاری ہے۔

ایک بھارتی طیارےکاملبہ مقبوضہ کشمیرکی حدودمیں گرا اور مقبوضہ کشمیر میں گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں طیاروں نے پاکستانی ایئر اسپیس کو عبور کرنے کی کوشش کی تھی، جس کے سبب پاکستان کی جانب سے انہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔

بعد ازاں ڈی جی آئی ایس پی آرنے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا  بھارتی فضائیہ نے  پاکستان کی سرحدی حدود عبور کی ، جس کے بعد  پاک فضائیہ نے انہیں مارگرایا ہے۔ ایک طیارہ  آزاد جموں کشمیر کی حدود میں گرا ہے اور دوسرا بھارتی مقبوضہ کشمیر میں گرا ہے، زمین پر موجود افواج نے ایک پائلٹ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں