پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاکستان آرمی زندہ باد‘ دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بھارتی دراندازی کے خلاف پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی کے بعد ’پاکستان آرمی زندہ باد‘ کے نام سے ہیش ٹیگ دنیا کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، سوشل میڈیا پر تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی وائرل ہوتی تصاویر نے بھارتی ناکامی کا پول کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح پاکستان ایئرفورس نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنا شروع کردی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پاکستانی افواج کا خوب بول بالا ہورہا ہے اور ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دئیے جانے پر مختلف انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر #PakistanArmyZindabad, #PakistanAirForceOurPride اور #PakistanStrikesBack دنیا کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے جس میں اب تک ہزاروں لوگ اپنا حصّہ شامل کرچکے ہیں۔

میاں محمد اویس نامی ٹوئٹر صارف نے بھارتی لڑاکا تباہ کرنے والے پاکستان ایئرفورس کے پائلٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ہے ہمارا ہیرو جس نے بھارتی لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے‘۔

احمد نامی صارف نے پاکستان ایئرفورس کے پائلٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’سر آپ نے ایم ایم عالم کی یاد تازہ کردی‘۔

احمد کا کہنا تھا کہ ’کوئی انہیں اطلاع دو کہ ابھی نندن لاہور میں ناشتہ کررہا ہے‘۔

ٹوئٹر کی صارف سیدہ لیلا جعفری نے بھارتی پائلٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم سے مت ٹکراؤ، ہم سوچیں گے نہیں بلکہ جواب دیں گے‘۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’کلبھوشن یادیو تنہا محسوس کررہا تھا اس لیے ایک بھارتی گرفتار کرلیا تاکہ اس کا ساتھ دے سکے‘۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارت کے 2 طیارے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں گر کر تباہ ہوئے ہیں۔ ایک طیارہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرا، جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی جانب گرا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی علاقے میں گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاکستانی علاقے میں گرنے والے جہاز کے ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں