اشتہار

پاکستان، بھارت میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے، برطانوی وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے پاک بھارت کشیدگی پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے، دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کو بڑھاوا نہ دیں۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا کہ برطانیہ دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے، دونوں ممالک مذاکرات، سفارتی طریقے سے خطے کا امن قائم رکھیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یو این سیکیورٹی کونسل کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ آج پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارت کے 2 طیارے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں گر کر تباہ ہوئے ہیں۔ ایک طیارہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرا، جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی جانب گرا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی علاقے میں گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاکستانی علاقے میں گرنے والے جہاز کے ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے، بیٹھ کر بات چیت سے مسائل حل کرنے چاہئیں، جارحیت کی تو جواب دینا ہماری مجبوری ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں