اشتہار

ہندو انتہاپسندوں کی کراچی بیکری کو بم سے اڑانے کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلور: انتہاپسندوں نے بھارتی شہربنگلورمیں کراچی بیکری کوبم سے اڑانے کی دھمکی دے دی ،اس سے قبل  انتہاپسندوں نےبیکری کے پر دھاوا بول کر عملے کو ہراساں بھی کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار نےانتہاپسندوں کو کھلی چھوٹ دے دی، انتہاپسندوں نے بھارتی شہر بنگلورو میں کراچی بیکری کو بم سے اڑانے کی دھمکی دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کراچی بیکری کے منیجر کو فون پر بیکری کا نام بدلنے کی ہدایت کی گئی اور بات نہ ماننے کی صورت میں بیکری کوبم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی، بنگلورمیں کراچی بیکری کئی عشروں سے کاروبار کررہی ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل بھی انتہاپسندوں نے بیکری میں دھاوا بول کر توڑپھوڑکی تھی اور انتظامیہ کوبیکری کے بورڈ پرکراچی کا نام ہٹانے پرمجبور کرنے کے لیے عملے کو ہراساں کیا گیا تھا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 ہندو انتہا پسندوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

گرفتار ہندو انتہا پسندوں کی شناخت سری یاپا، لکشمن، سنجے، نوین، بابا جی، سری ہری، پراوین، شو کمار اور گنا شیکھر کے ناموں سے ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: ہندو انتہا پسندوں نے بنگلور کی کراچی بیکری پر دھاوا بول دیا

کراچی بیکری کے مینیجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشتعل ہجوم نے تقریباً آدھے گھنٹے تک دکان کے عملے کو ہراساں کیا اور کراچی نام ہٹانے کا مطالبہ کیا جس پربیکری سے کراچی کا نام ہٹا دیا گیا تھا۔

خیال رہے پلوامہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں 46 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پاکستانی فن کاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے کہ جبکہ بھارت میں موجود کشمیری طلباء پر بھی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں