بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری بہادرافواج پوری قوم کی تحسین کےحقدار ہیں، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سفارتی حمایت جاری رکھےگا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نےپرسوں ہماری سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی، پاک فوج کے شاہینوں نے2بھارتی جہازگراکر1965کی یادتازہ کردی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہماری بہادرافواج پوری قوم کی تحسین کےحقدار ہیں۔پوری پارلیمنٹ اورقوم کاپاک فوج کی کارکردگی پرسرفخرسےبلند ہوچکاہے، جس بہادری سےجواب دیاگیا ہے آج ثابت ہوگیا کہ پاک فوج پاکستان کےچپےچپےکی حفاظت کرسکتی ہے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ جنگیں کسی مسئلےکاحل نہیں ہوتیں آخرمیں ٹیبل پربیٹھناہوتاہے۔مقبوضہ کشمیرکامسئلہ کشمیریوں کی خواہشات کےمطابق حل ہوناچاہیے، بھارت کوکشمیریوں کوان کاحق دیناہوگا،حق نہیں دیاتویہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہوگا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سفارتی حمایت جاری رکھےگا، مقبوضہ کشمیرمیں ظلم کی انتہاکی جائےگی تو دنیا یقین کرلے کشمیرمیں کبھی امن نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم کا امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان

شہباز شریف نے کہا کہ پلواماواقعےمیں پاکستان کےملوث ہونےکامودی کاالزام ایک ڈھونگ ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ4سال میں جو واقعات ہوئے کشمیرکی ہروادی میں برہان وانی اورڈارپیداہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی نےپلواماواقعےکی آڑمیں ایک جنونی کیفیت پیداکردی ہے۔پاک بھارت کشیدگی پہلی مرتبہ نہیں ہوئی اس سےپہلےبھی جنگیں لڑی ہیں،بدقسمتی سےہمارےہمسائےنےپاکستان کوکبھی تسلیم نہیں کیا۔واجپائی نے لاہورمیں مینار پاکستان پر کھڑے ہوکر کہاتھا کہ آج تک پاکستان کو بھارت میں تسلیم نہیں کیا گیا ، آج پاکستان کودل سےتسلیم کرتےہیں۔

انہوں نے پاک فضائیہ کے پائلٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بات مکمل نہیں ہوگی اگراسکواڈرن لیڈرحسن صدیقی کاذکرنہ کیاجائے، اسکواڈرن لیڈرحسن صدیقی قوم کےہیروہیں۔


پاک بھارت کشیدگی جسےجڑی تمام تر خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں