کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں مغرب سے بلوچستان کے راستے آنے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے جس کے بعد شہر میں بادل چھا گئے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے چیف عبدالرشید کے مطابق کراچی میں نیا سسٹم داخل ہوا ہے جس سے موسم میں تبدیلی ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو بارش کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ تین روز قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ آئندہ ایک ہفتے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید کا کہنا تھا کہ ایران کی طرف سے بادلوں کا سسٹم پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے ملک بھر میں بارشیں ہوں گی۔