جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کوامن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ ، قرارداد جمع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کو امن کانوبل انعام دینے کے لئے قرارداد جمع کرادی گئی ، جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نےمہارت سے پاک بھارت کشیدہ صورتحال کوامن کی جانب موڑا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو امن کانوبل انعام دینے کے لئے قرارداد جمع کرادی گئی، قرارداد فواد چوہدری نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں دانشمندانہ کردار ادا کیا اور مہارت سے صورتحال کوامن کی جانب موڑا۔

یاد رہے وزیراعظم کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کے بعد نوبل پرائز فارعمران خان کاہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈبن گیا تھا جبکہ دنیا بھر کے اخبارات اور نیوز چینلز نے بھی پاکستان کے فیصلے کو ہیڈلائنز کا حصہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر دنیا بھر سے وزیراعظم عمران خان کو امن کا سفیر قرار دے کر انھیں امن کا نوبل انعام دینے کی مہم شروع کی گئی، آن لائن درخواست پر اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد دستخط کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کا نام نوبل امن انعام کیلئے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

آن لائن درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو خطے میں امن قائم کرنے کی کوششیں کرنے پر 2020 کا امن کا نوبل انعام دیا جائے۔

واضح رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ  ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

بعد ازاں  وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت اس سے زیادہ کشیدگی کوآگے نہ بڑھائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں