اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ نے بھارتی رویہ کے باعث پاکستان اور بھارت کا دورہ مؤخر کردیا، عادل الجبیر آئندہ ہفتے اپنا دورہ مکمل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر جنہوں نے آج بھارت کا دورہ کرنا تھا اسے ملتوی کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیرخارجہ کا دورہ ملتوی ہونے کی اصل وجہ بھارتی کا منفی رویہ ہے، بھارت کی جانب سے امن کوششوں کا مثبت جواب نہ آنے پر دورہ ملتوی ہوا، سعودی وزیرخارجہ دونوں ممالک کا دورہ کرنا چاہتے ہیں، عادل الجبیر کا دورہ ایک ہفتے کیلئے مؤخر ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں تاخیر، اتوار کو پہنچیں گے
ذرائع کامزید کہنا ہے کہ سعودی وزیرخارجہ دورہ پاکستان میں ولی عہد کا خصوصی پیغام بھی لائیں گے، مجوزہ دورے میں ملاقاتوں کے ایجنڈا کوحتمی شکل دینے کا عمل جاری ہے، دو ملکی دورے کی تفصیلات نئے شیڈول کے مطابق ترتیب دی جارہی ہیں۔