اشتہار

ابھی نندن کی رہائی، عمران خان کا فیصلہ بہادری قرار، بھارتی وزیراعلیٰ کا خراج تحسین

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ڈگ وجے سنگھ نے ابھی نندن کی رہائی پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کردیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈگ وجے سنگھ نے حکومتی پالیسیوں اور جنگی جنون پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو رہا کرنا عمران خان کا دلیرانہ فیصلہ ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو خطے میں امن کے لیے اقدامات کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

دوسری جانب بھارتی وزیر سرندرا جیت سنگھ نے بالا کوٹ میں ہونے والی فضائیہ کارروائی کو ناکام قرار دیتے ہوئے حکومت کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: عمران خان کا پرستار ہوگیا ہوں، سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو

اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ کی کارروائی میں پاکستان کا کوئی نقصان نہیں ہوا، 300 افراد کی ہلاکتوں کا دعویٰ محض جھوٹ اور پروپیگنڈا ہے کیونکہ حکومت نے اس کی تصاویر اور کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے۔

بھارت کی اپوزیشن جماعتیں پاکستان کے خلاف دراندازی اور جنگی جنون پر مودی کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا ر ہی ہیں اور انہوں نے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نے جس کامیابی کا دعویٰ کیا وہ تصاویر پیش کرے ورنہ قوم کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔

قبل ازیں بھارت کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے بھی عمران خان کے سیاسی فیصلوں کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پائلٹ کی رہائی کے بعد میں وزیراعظم پاکستان کا معترف ہوگیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کی انتہاء پسندی اور حکمرانی کی لالچ، اروند کیجری وال نے بھارتی وزیر اعظم کا چہرہ بے نقاب کردیا

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: پاکستان پر حملہ ڈرامہ تھا، پلوامہ حملہ میں مارے جانے والے فوجی کی والدہ کا بیان

اس سے پہلے اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران وزیراعلیٰ نئی دہلی نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بے نقاب کرتے ہوئے حکومت کی خارجہ پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اروند کیجری وال نے نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’لوک سبھا کی 300 نشستوں کے لیے کتنے جوان اور فوجی مروائے جائیں گے؟‘۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مودی کو الیکشن جیتنے کے لیے کتنی لاشوں کی ضرورت ہے؟ ابھی بی جے پی کی حکومت اور کتنے گھر برباد کرے گی۔؟

پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی اہلکار کی والدہ نے بھی بالاکوٹ فضائی کارروائی کو جھوٹ اور ڈرامہ قرار دیا تھا اور انہوں نے حکومت سے ثبوت مانگے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں