جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

پاک فوج کا ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب، دشمن کی چوکیاں تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : گزشتہ24گھنٹوں کے دوران بھارتی فوج نے ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے آگ اگلتی دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر گزشتہ24گھنٹے کی صورتحال کیا رہی اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے رپورٹ جاری کردی ہے رپورٹ کے مطابق بھارت کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کئی گھٹے تک جاری رہی۔

بھارتی فورسز نے نیزہ پیر، خنجر منور، بٹل، باغ سر، پانڈو سیکٹرز پر فائرنگ کی، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کی گئی، پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرکے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، گزشتہ24گھنٹےمیں پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر مسلح افواج ہر قسم کی بھارتی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے باعث شہید ہونے والے نائیک خرم شہید کی نمازجنازہ ڈی جی خان میں ادا کردی گئی ،آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک خرم شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں