اسلام آباد: وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستانی شہری شاکر اللہ کے بھارتی جیل میں قتل پر خاموش نہیں رہیں گے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا. وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستانی شہری شاکراللہ پر بھارت میں تشدد اور قتل پر خاموش نہیں رہ سکتے۔
شیریں مزاری نے کہا کہ ہم معاملے کو دیکھ رہےہیں، جائزہ لے رہے ہیں کہ کون ساعالمی معاہدہ اس کیس پرلاگو ہوتا ہے.
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی جیل میں سرکاری سرپرستی میں شاکراللہ پرتشدد کیا گیا، بھارتی جیل میں شاکراللہ کے قتل کا معاملہ عالمی سطح پراٹھائیں گے.
اس موقع پر ارکان اسمبلی نے شیریں مزاری سے اس ضمن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے کردار سے متعلق سوالات بھی کیے.
وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ ہمیں ایک دن کی مہلت دیں، اس پر ایوان کو آگاہ کریں گے۔
بیرسٹر سیف کی تجویز
اس موقع پر ایم کیو ایم کے سینیٹر بیرسٹر سیف نے کہا کہ مودی کے خلاف اس قتل پر اپنے ملک میں مقدمہ درج کیا جائے، یہ معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھانا چاہیے۔
بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ بھارت میں بھی یہ کیس درج کیا جا سکتا ہے، ان خطوط پر کام کرنا ہوگا۔