اشتہار

دبئی میں ٹیکسی ڈرائیورز کے لیے 3 لاکھ 60 ہزار درہم کا انعام

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں بہترین اور ذمہ دارانہ انداز میں ڈرائیونگ کرنے والے 53 ٹیکسی ڈرائیورز کو بطور انعام 3 لاکھ 60 ہزار درہم سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیکسی کارپوریشن(ڈی ٹی سی) اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی( ٹی آر اے) کی جانب سے 53 خوش نصیب ٹیکسی ڈرائیوز کو تین لاکھ ساٹھ ہزار درہم انعام کے طور پر دیا گیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیوز کی حوصلہ افضائی اور ان کی قابلیت میں مزید اضافے کے لیے انعامی رقم سے نوازا گیا، جو ٹریفک حادثات کی روک تھام میں معاون ثابت ہوگا۔

- Advertisement -

ٹریفک قوانین کے احترام کو فروغ دینے کے لیے حکام کی طرف سے سختی اور سزاؤں کا استعمال تو ہر جگہ کیا جاتا ہے لیکن متحدہ عرب امارات میں اس مقصد کے لیے شاندار انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا جاتا ہے۔

امارات کی سڑکوں پر زیادہ تر ٹیکسی چلانے والے ٹریفک حادثات کا شکار ہوتے ہیں، تاہم گذشتہ سال ٹیکسی حادثات اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دبئی ٹیکسی کارپوریشن کی جانب سے ہر ماہ ڈرائیوز کی حوصلہ افضائی کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے پر قیمتی انعامات دیے جاتے ہیں، جبکہ سالانہ کی بنیاد پر دو ملین درہم انعامی رقم کے طور پر تقسیم ہوتے ہیں۔

علاوہ ازیں ڈرائیوز کو خاندان کے ہمراہ فری سفری سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں تاکہ وہ اپنا وقت بیوی بچوں کے ساتھ بھی گزار سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں